• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،کاسی قبرستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایگل اسکواڈ کا اہلکار زخمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کاسی قبرستان میں دوران تلاشی مسلح افراد کی فائرنگ ایگل اسکواڈ کا اہلکار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات کو کوئٹہ کے علاقے کاسی قبرستان میں دوران تلاشی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایگل اسکواڈ کا ایک اہلکار امجد زخمی ہوگیا۔واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگیا۔زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔متعلقہ پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ سے مزید