• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخیر حضرات مستحق گھرانوں کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں، پاسٹر آصف جان

کوئٹہ (پ ر) چیئرمین بلوچستان کرسچن ایڈ پاسٹر آصف جان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں و برکتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں مخیر حضرات غریب مستحق گھرانوں کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ماہ رمضان کے مہینے میں رنگ و نسل اور مذہب سے بالا تر ہوکر ہم نے مستحق مسلم، مسیحی اور دیگر اقلیتوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے جس کا مقصد بلا تفریق انسانیت کی خدمت ہے۔ ان خیالات انہوں نے عیسیٰ نگری سمیت دیگر علاقوں میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلا تفریق انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے ہم نے ہمیشہ بلا تفریق انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید