• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاس فورملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی کی جائے، ریلوے ورکرز یونین

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر شیر محمد بلوچ، جنرل سیکرٹری محمد سلیم سرپرہ، چیف آرگنائزر سید محمد بگٹی، جوائنٹ سیکرٹری محمد نصیر راجپوت، ڈپٹی چیف آرگنائزر احتشاحمید اور وائس چیئرمین حسن خان کھتران نے کہا ہے کہ ریلوے ہیڈکوارٹر کے اعلیٰ افسران کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث ریلوے کے محنت کش طبقے میں شدید بےچینی پھیل چکی ہے،انہوں نے کہا کہ چارسال سے کلاس فور ملازمین کے مختلف واجبات ادا نہیں کیے گئے جس سے مزدور طبقہ سخت معاشی دباؤ میں مبتلا ہے دو سال سے تنخواہوں کی ادائیگی میں 20 دن سے زائد تاخیر معمول بن چکی ہے جس کے باعث ریلوے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ سخت مشکلات کاشکار ہیں یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ تاخیر اور ناانصافی محنت کشوں کے ساتھ سراسر ظلم کے مترادف ہے انہوں نےحکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تمام بقایاجات کی ادائیگی کی جائے اور تنخواہوں کی تاخیر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید