• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکاری نیٹ ورک بے نقاب،بیرون ملک جانیوالے3افرادگرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ایف آئی اے بلوچستان زون کوئٹہ بہاول اوستو نے کہا ہے کہ ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مشتبہ منظم بھکاری نیٹ ورک کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ 24 فروری کو تین مسافر، غلام شبیر، عبد الرحمٰن اور گل محمد بظاہر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی کے سلسلے میں ایک نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے امیگریشن کلیئرنس کے لیے پیش ہوئے دورانِ جانچ معلوم ہوا کہ دو مسافر جسمانی طور پر معذور تھے اور وہیل چیئر استعمال کر رہے تھے جبکہ تیسرا شخص ان کی معاونت کر رہا تھاابتدائی جانچ پڑتال کے دوران مسافروں کے حالات و حرکات مشکوک پائے گئے، جس سے شبہ ہوا کہ یہ افراد بیرونِ ملک منظم بھکاری نیٹ ورک کے تحت خیرات اکٹھی کرنے کے لیے بھیجے جا رہے ہیں مزید تفتیش پر مسافروں نے انکشاف کیا کہ ایک سہولت کار آدم خان نے انہیں ایئرپورٹ پہنچانے میں مدد فراہم کی۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ سہولت کار کو ایئرپورٹ پارکنگ ایریا سے گرفتار کر لیا۔
کوئٹہ سے مزید