• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پراسلامی دنیاکی خیانت صہیونی درندگی سے زیادہ تکلیف دہ،مقررین

لاہور(خبرنگار) حضرت علی ؓ کی ولادت باسعادت اور یوم تاسیس جامعہ عروۃ الوثقی کی مناسبت سے کانفرنس بعنوان "بڑھ کے خیبر سے ہے معرکۂ غزہ و فلسطین ‘‘ کاانعقاد ہوا، صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی، کانفرنس سے علامہ جواد نقوی، سراج الحق، مولانا محمد عبدالخبیر آزاد، ڈاکٹر بلال الاسطل، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر سید محمد حبیب عرفانی، پیر امین الحسنات، صاحبزادہ غلام جیلانی آفتاب و دیگر نے خطاب کیا ،علامہ سید جواد نقوی نے کہاکہ غزہ کے مظلوموں کی دلخراش فریادوں کے مقابلے میں عالم اسلام کی خاموشی ، امت مسلمہ کے تمام طبقات کی بے حسی، حکمرانوں کی خیانت، علماء کی مصلحت کوشی، عوام کی لاتعلقی، صہیونی و امریکی ظلم و بربریت اور درندگی سے زیادہ تکلیف دہ ہے ۔سراج الحق نے کہاکہ امریکہ نے پاکستان میں اپنے اثر و نفوذ کے ذریعے ہمارے فیصلے جکڑ لیے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ ایسے وقت میں جب فلسطین کے عوام غزہ میں ظلم و بربریت کا شکار ہیں، پاکستان کو اس درد اور کرب کا حصہ بننا چاہیے تھا۔ مگر افسوس کہ حکمران طبقہ اور نام نہاد گروہ ذاتی مفادات کے کھیل میں مصروف ہیں۔
لاہور سے مزید