لاہور(کر ائم رپو رٹر،کرائم رپورٹر سے) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران عامر زخمی ہوگیا، دوسرے شہری سے ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔شاہدرہ کے علاقے میں 3 ڈاکو پٹرول پمپ پر آئے اور42 لاکھ روپے ،4 موبائل فون لوٹ لئے ۔ ایک ڈاکو نے ہتھوڑے سے سیف توڑی جبکہ دو ڈاکو ؤں نے ملازمین پر اسلحہ تا نے رکھا۔ ڈاکو منیجر اور ملازمین پر تشدد بھی کرتے رہے ۔ کاہنہ میں محمود سے 1لاکھ 90 ہزار ،ہربنس پورہ میں ندیم سے 1 لاکھ 80 ہزار اور موبائل فون،ساندہ میں عارف سے 1 لاکھ 60ہزار، موبائل فون ، نصیر آباد میں منور سے1 لاکھ40 ہزار اور موبائل فون،مصری شاہ میں انور سے 1لاکھ 30ہزار ر اور موبائل فون،سمن آباد میں ہارون سے 1 لاکھ 20ہزار موبائل فون لوٹ لیے .شادباغ اور جنوبی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ مزنگ لوہاری اور فیصل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔