• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ناجائز منافع خوری پر 23 دکاندار گرفتار 10 کو جیل بھیج دیا گیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کچلاک بہادر خان نے فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ کچلاک بازار میں مختلف بیکریوں ‘پرچون سٹورز اور تندوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا اس دوران اشیاء خورد و نوش کے معیاد کا بھی معائنہ کیا گیاجس پر 1000 سے زائد زائد معیاد چیزیں ضبط کی گئیں مختلف ٹیموں نے 145 جنرل سٹورز، تندوروں، بیف مٹن شاپس اور دودھ کی دکانوں کا دورہ کیا ناجائز منافع خوری کرنے پر14دکانیں سیل‘ 23 دکانداروں کو گرفتار کرنے کے بعد10دکانداروں کو جیل بھیج دیاگیا جبکہ 30 دکانداروں پر جرمانے عائداور 42 دکانداروں کو سخت وارننگ دی گئیںکاروائیاں کچلاک بازار بلیلی کسٹم سمنگلی رووڈ عالمو چوک نواں کلی گل محمد کلی طوغی روڈ پرنس روڈ گوالمنڈی چوک اور جوائنٹ روڈ میں کی گئیں ان کارروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب ماریہ شمعون، اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ ،اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار، اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ کی زیر نگرانی ہوئیں۔
کوئٹہ سے مزید