لندن(پی اے ) سائوتھ ایسٹ لندن کے علاقے وولوچ میں7جنوری کو ایک ڈبل ڈیکر بس میں خنجر زنی سے 14سالہ لڑکے کیلیان بوکاسا کے قتل کے الزام میں 3 افراد کوگرفتار کرلیا، خنجر زنی کے اس واقعے میں 14سالہ لڑکے کیلیان بوکاسا موقع پر ہلاک ہوگیاتھا ،پولیس نے 15اور16سال کے2لڑکوں کو قتل کے شبہے میں اور ایک44سالہ خاتون کو ان کی معاونت کرنے کےالزام میں گرفتار کرلیا۔ میٹ پولیس کا کہناہے کہ یہ تینوں ابھی پولیس کی حراست میں ، تفتیش کی قیادت کرنے والی تفتیشی چیف انسپکٹر سارہ لی نے ان گرفتاریوں کو قتل کے اس واقعے میں ایک اہم قدم قرار دیاہے،انھوں نے کہاہے کہ ہم مسلسل لوگوں سے اپیل کررہے ہیں کہ اگر کسی کو اس قتل کے حوالے سے کوئی معلومات ہوں توہم سے رابطہ کرے۔ انھوں نے بتایا کہ 7جنوری کو وولوچ کی چرچ اسٹریٹ پرA205کی سائوتھ سرکلر روڈ کے چوراہے کے قریب روٹ 472کی ایک بس میں خنجر زنی کی واردات پر پولیس کو طلب کیاگیا تھا،چیف انسپکٹر نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے دن رات محنت کرنے پر اپنے افسران اور تفتیش میں پولیس کی مدد کرنے پر وولوچ کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اس واقعے نے آپ سب کو بری طرح متاثر کیاہے ہم پورے لندن میں پرتشدد جرائم پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔