• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال ڈاکٹر عمران فاروق کے بچوں کو اپنی گھناؤنی سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن ( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفیٰ عزیزآبادی نے مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر کہا ہے کہ یہ کانفرنس شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کے معصوم بچوں کو اپنی گھناؤنی سیاست میں گھسیٹنے کی انتہائی شرمناک کوشش ہے۔ مصطفیٰ کمال اگر سچا ہے تو ڈاکٹر عمران فارق شہید کے قتل میں قائد تحریک کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کرے ورنہ غیرت ہے تو شرم سے ڈوب مرے، ایم کیو ایم انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ میں پولیس نے بانی سمیت کئی سو افراد کے بیان قلم بند کئے تھے، مکمل انکوائری کے بعد کوئی ثبوت نہ ملنے پر ایم کیو ایم کے خلاف کوئی کارروائی اور مقدمہ نہیں بنایا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید