• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق کے قتل کاالزام بانی ایم کیو ایم پر لگانے کی مذمت کرتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹرنیشنل کی رابطہ کمیٹی کےکنوینر مصطفیٰ عزیزآبادی نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس میں شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کےقتل کاالزام ایم کیو ایم کےبانی پرلگانےکی شدیدمذمت کرتے ہیں، یہ الزامات سراسر جھوٹ،من گھڑت اورشرمناک ہیں۔ انہوں نے مصطفیٰ کمال کو چیلنج کیا ہےکہ اگران کے الزامات سچے ہیں اوراس کے پا س ان الزامات کے ثبوت ہیں تووہ قوم کے سامنے ثبوت پیش کرے۔ مصطفیٰ کمال کی غلاظت بھری گفتگوپرہرفرد اس کولعن طعن کر رہا ہے، پوری قوم اس پر لعنت ملامت کررہی ہے۔ یہ شخص مہاجر قوم کی پیشانی پر ایک بدنما اور سیاہ داغ ہے، پریس کانفرنس میں جو انتہائی غلیظ اور بیہودہ زبان استعمال کی گئی ہے، اس پر ہم ہی نہیں بلکہ دیگرسیاسی جماعتوں سے تعلق والے سیاسی کارکنان، صحافی،تجزیہ نگار،یوٹیوبرزہر باشعورفرد اس کی مذمت کررہاہے، گالم گلوچ، بیہودگی، بدزبانی کیاکسی مہذب قوم کے فرد کو یہ زیب دیتاہے،۔

دنیا بھر سے سے مزید