• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی تنہائی اور خطرات، کیا AI دوستی انسان کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہے؟

کراچی (نیوز ڈیسک) بڑھتی تنہائی اور خطرات، کیا AI دوستی انسان کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہے؟ انسان اور مصنوعی ذہانت کے تعلقات پر خودکشی، خود اذیتی اور اے آئی سائیکوسس جیسے خدشات کا اظہار، تنہائی سے قبل از وقت موت کا خطرہ، اے آئی چیٹ بوٹس جذباتی سہارا اور نفسیاتی علاج کا متبادل بن سکتے ہیں، کمپنیوں کا منافع کیلئے سائنسی شواہد نظرانداز کر کے ان ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا اصل خطرہ ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے مطابق اگرچہ انسان اور مصنوعی ذہانت کے درمیان تعلقات پر خودکشی، خود اذیتی اور “اے آئی سائیکوسس” جیسے خدشات سامنے آئے ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تصویر کا دوسرا رخ بھی موجود ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک فرد تنہائی کا شکار ہے، جو قبل از وقت موت کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتی ہے، اور ایسے میں اے آئی چیٹ بوٹس بعض لوگوں کے لیے صحبت، جذباتی سہارا اور حتیٰ کہ نفسیاتی علاج کا متبادل بن سکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید