پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس کی حکومت نے 29دسمبر 2025سے گاڑی کی حد رفتار کا ترمیمی قانون نافذ کر دیا، مقررہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز پر جرمانہ کی بجائے فوجداری مقدمہ کا سامنا کرنا ہوگا اور ڈرائیور کو تین ماہ کیلئے جیل جانا ہوگا، اگر کوئی ڈرائیور رفتار کی حد 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تجاوز کرے گا تو اب محض سادہ ٹریفک خلاف ورزی نہیں ہوگی بلکہ ( criminal offence) تصور ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سادہ جرمانے یا پوائنٹس کی بجائے عدالتی مقدمہ درج ہوگا،ڈرائیور کا نام درج ہو گا اور یہ اس کے کیریئر ، قانونی حیثیت پر اثر ڈال سکتا ہے۔