• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2026، امریکا میں کئی نئی آسمان چھوتی عمارتیں تعمیر کے مراحل میں

کراچی (نیوز ڈیسک) 2026میں امریکا میں کئی نئی آسمان چھوتی عمارتیں تعمیر کے مراحل میں ہیں جو شہر کے منظرنامے کو بدلنے والی ہیں۔ یہ عمارتیں نہ صرف شہر کے اسکائی لائن میں اضافہ، اس کی مجموعی شکل و صورت میں بھی نمایاں تبدیلی لائیں گی ۔ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں52 منزلہ دی ٹارچ ہوٹل کی تعمیر جاری ہے، اسپائر میں شفاف نلیوں سے سیاح نیچے آئیں گے۔ میامی میں والڈورف ایسٹوریہ ہوٹل اینڈ ریذیڈنسز1,041 فٹ بلند، 80منزلہ سیپریانی ریذیڈنسز اور اوکان ٹاور بنے گا۔ نیو یارک میں52منزلہ دی ٹارچ ہوٹل کی تعمیر 2022میں شروع ہوئی تھی اور توقع ہے کہ 2028تک مکمل ہو جائے گی، اس کی مشعل نما اسپائر زائرین کو اوپر لے جانے اور شفاف نلیوں سے300فٹ نیچے چھوڑنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ میامی میں1,041فٹ بلند98منزلہ والڈورف ایسٹوریہ ہوٹل اینڈ ریذیڈنسز 2028تک مکمل ہونے کی توقع ہے اور یہ نیویارک کے علاوہ مشرقی ساحل کی سب سے لمبی رہائشی عمارت ہوگی۔

دنیا بھر سے سے مزید