• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی کانگو پر ویزا پابندیاں، انگولا و نمیبیا کیساتھ مہاجرین واپسی کے معاہدے

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی کانگو پر ویزا پابندیاں، انگولا و نمیبیا کیساتھ مہاجرین واپسی کے معاہدے، جمہوریہ کانگو پر مہاجرین کی واپسی میں عدم تعاون کا الزام، فاسٹ ٹریک ویزا اور وی آئی پیز سہولتیں ختم، انگولا و نمیبیا اپنے شہری واپس لینے پر رضامند، برطانیہ کا نئی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت پہلا نمایاں اقدام، وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا تھا توقع ہے دیگر ممالک بھی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور اپنے غیرقانونی شہری واپس قبول کرینگے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے اپنی نئی اور سخت گیر پناہ و امیگریشن پالیسی کے تحت جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس کی وجہ حکومتِ کانگو کی جانب سے غیر قانونی مہاجرین اور جرائم میں ملوث افراد کی واپسی میں عدم تعاون بتائی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید