• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی عبوری کونسل یمن میں کشیدگی کم کرے، سعودی وزیر دفاع

ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) سے سعودی، اماراتی ثالثی کی کوششوں کا جواب دینے، مشرقی یمن میں کشیدگی کم کرنے، حضر موت اور المھرہ کے کیمپوں سے اپنی فورسز واپس بلا کر یہ علاقہ پرامن طریقے سے مقامی حکام کے حوالے کرنے پر زور دیا ہے۔ ایکس اکاونٹ پریمن میں ہمارے لوگوں کے نام‘ کے عنوان سے ایک پیغام میں شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی درخواست سعودی عرب کی جانب سے مداخلت کی گئی۔ اس کا مقصد ’فیصلہ کن طوفان‘ اور’ امید نو‘ آپریشنز کے ذریعے یمن بھرمیں ریاستی رٹ کو بحال کرنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید