لاہور(خصوصی نمائندہ،خبر نگار) پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے سینکڑوں اساتذہ و ملازمین نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا ، ضیاء اللہ نیازی ، پروفیسر فائزہ رعنا، مختار گجر ، رانا لیاقت علی ، ثمینہ ناز ، کاشف شہزاد چوہدری ، شفیق گجر ، عامر بٹ ، راشد محمود ، سرور گجر ، افتخار سہلریا ،بلال گجر ودیگر نے کہا کہ حکومت نے بیواؤں اور یتیموں سے پنشن اور ملازمت کا حق چھین لیا ہے بیورو کریسی کے لیے نئی گاڑیاں ، بنگلے اور وزراء ، مشیران کی تنخواہوں میں اضافے کے اربوں روپے کے فنڈز دستیاب ہیں لیکن اساتذہ و ملازمین کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے۔