• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں اضافے سے دو وقت کا کھانا بھی مشکل ہوگیا، سید لخت حسنین، یومیہ دو سو افراد کو کھانے کی فراہمی

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) پاکستان کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ اور مسلم ہینڈ کے تعاون سے جاری فری ہاٹ فوڈ سے اب تک ہزاروں لوگ مستفید ہو چکے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر دو سو زائد افراد میں بلا کسی رنگ و نسل کے کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈ کے چیئرمین سید لخت حسنین نے کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا۔انہو ں نے کہا کہ بر برطانیہ ترقی یافتہ ملک ہونے کے باوجود یہاں لاکھوں لوگ بے روزگار ہیں مہنگائی میں اضافے کے سبب دو وقت کا کھانا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ہینڈ کے تعاون سے ہاٹ فوڈ کی فری تقسیم سے سینکڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں ۔یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہمیں اپنے حسن اخلاق اور رہن سہن سے بھی یہ بات باور کرانا ہو گی کہ مسلمان خصوصا پاکستانی قوم امن پسند اوراعلیٰ اقدار کی مالک ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری منفی پر وپیگنڈاسراسر جھوٹ پر مبنی ہے اگر برطانیہ میں کوئی ایک فرد جرم کرتا ہے تو اس کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے البتہ اس جرم سے پوری قوم یا ملک کو منسلک کرنا سراسر زیادتی ہے۔ گورنمنٹ کی سطح پر اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔ ممبر آف پارلیمنٹ افضل خان نے روزنامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جن سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے انتشار پھیلایا جا رہے برطانوی حکومت جلد ڈیجیٹل ایکٹ کے تحت ان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر ے گی ۔پاکستانی کمیونٹی کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے تاکہ ہم ملکر ان ساشوں کا مقابلہ کر سکیں جو ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔معروف کاروباری شخصیت ڈاکٹر محمد اجمل نے روزنامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھوکے انسان کو کھانا کھلانا ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی سنت ہے اور ہمیں مسلم ہینڈز کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں ۔آخر میں سید لخت حسنین نے امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کے لیے حصوصی دعا بھی کی۔

یورپ سے سے مزید