• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی ریاست مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے ضروری‘ مرکزی مسلم لیگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے امیر سردار حافظ محمد امجد اسلام نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم ، حماس کی قیادت اور فلسطینی عوام کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مظالم کے باعث دنیا میں تنہا ہوچکا ۔ آزاد فلسطینی ریاست مسئلے کا مستقل حل ہے، یہ بات انہوں نے جامع مسجد تقویٰ کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کا قبلہ اول اسرائیلی قبضے سے آزاد ہونا چاہئے۔ اسرائیل ماضی میں سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا اور نیتن یاہو جنگی مجرم ہے ، اسرائیل کو اس سیز فائر معاہدے کی پاسداری کا پابند بنایا جائے۔اقوام متحدہ اور عالمی عدالت اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کریں ۔ انہوں نے جنگ بندی میں قطر حکومت کے کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے اسی طرح جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کیلئے کشمیریوں کو حق آزادی دینا ہوگا ۔
کوئٹہ سے مزید