• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: چیکنگ کے دوران 16غیر قانونی رکشے ضبط‘ 23کا چالان کیاگیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی کی سربراہی میں ٹریفک پولیس سریاب سرکل نےجناح روڈ کواری روڈ پر دوران چیکنگ 16 غیرقانونی رکشوں کو سیکشن 115 کے تحت قبضے میں لے لیا اس دوران 23 رکشوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیا گیاسیکرٹری آر ٹی اے نے کہاکہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی ہورہی ہے دوسری جانب رکشوں کے پرمنٹس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے تمام مالکان اپنے رکشے کا پرمٹ جلداز جلد کمپیوٹرائزڈ کریں ۔ 
کوئٹہ سے مزید