کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی نظامت اعلیٰ تعلیم وتحقیق(جی آر ایم سی)کا 64 واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدار ت منعقد ہوا،اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہدرئیس کلیہ سائنس وٹیکنالوجی ، پروفیسرڈاکٹرمسعود مشکور صدیقی رئیس کلیہ نظمیاتِ کاروبار، تجارت و معاشیات، پروفیسرڈاکٹرزرینہ علی شعبہ نباتیات، پروفیسر ڈاکٹرعبدالمجیدخان شعبہ کیمیاء،پروفیسرڈاکٹرمحمد علی ویرسیانی شعبہ کیمیاء ڈاکٹر صائمہ فرازشعبہ خردحیاتیات ،ڈاکٹرعبدالرحمن یوسف خان شعبہ عربی ،ڈاکٹرمحمد طارق محمودشعبہ معاشیات ، ڈاکٹرحافظ محمد ثانی انچارج رئیس کلیہ معارفِ اسلامیہ ،ڈاکٹرعارفہ اکرم انچارج کلیہ فارمیسی، ڈاکٹرشاہد اقبال انچارج رئیس کلیہ فنون ،،ڈاکٹرراحت اللہ انچارج الیکٹریکل انجینئرنگ ،ڈاکٹرسیّد شبررضا ڈائریکٹرصیغہ فروغ معیار(QEC)،،ڈاکٹر ثمرہ ضمیررجسٹرار(قائم مقام) و سیکر ٹری شریک تھے۔ اجلاس میں بینش بنت سعید احمدکو کیمیاء میں اورمدثر اقبال ولد فضل حسین کو اُردو(اسلام آبادکیمپس) میں پی ایچ ڈی کی سند تفویض کی گئی۔دروشم ناصر بنت ناصر علی کو خردحیاتیات میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔غلام مرتضیٰ ولد محمد حنیف کو کمپیوٹرسائنس میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔عروبہ صغیر خان بنت عبدالصغیر خان کو خردحیاتیا ت میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔عدیل اخترولداورنگزیب اختر کو اطلاقی طبیعیات (اسلام آبادکیمپس)میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔مدیحہ رؤف بنت عبدالرؤف کو معاشیات (اسلام آبادکیمپس)میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔ارم بی بی بنت محمدارشاد کواسلامیات(اسلام آبادکیمپس)میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔حافظ عصام الدین ولد محمد معراج الدین کواسلامیات(اسلام آبادکیمپس)میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔افغانہ بنت حبیب اللہ کواُردو(اسلام آبادکیمپس)میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔علمزہ کوثربنت ناصر محمودکواطلاقی طبیعیات (اسلام آبادکیمپس)میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔محمد قاسم جاوید ولد محمد جاوید اقبال کواطلاقی طبیعیات(اسلام آبادکیمپس)میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔محمد امتیازاقدس ولد محمد بشیر کو نظمیاتِ کاروبار(اسلام آبادکیمپس)میں ایم ایس کی سند تفویض کی گئی۔