ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنےکے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج ۔قادرپورراں پولیس نے موضع بنگل والہ ناکہ پر مشکوک موٹرسائیکل سوار تین ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی جو پولیس پارٹی کو دیکھ پر تیزی سے پیچھے مڑکر فرار ہوگئے اور کچھ فاصلہ پر پہنچ کر موٹرسائیکل پھینک دی اور کھیت میں گھستے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے حق حفاظت جوابی فائرنگ کی گئی فائرنگ رکی تو دیکھا کہ ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر زخمی حالت میں موجود تھا جس گرفتار کیاتو شناخت منصب کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔