بھارت میں صرف ایک کیلے کی قیمت سن کر برطانوی ویلاگر حیران و پریشان رہ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں کیلے عام طور پر سستی قیمت میں مل جاتے ہیں لیکن ایک برطانوی ویلاگر اس مرتبہ ٹھیلے پر کیلے بیچنے والے شخص سے قیمت سن کر حیران رہ گیا۔
برطانوی ویلاگر نے اس حوالے سے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی ہے جسے اب تک 65 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
ٹھیلے والے نے برطانوی ویلاگر کو ایک کیلے کی قیمت 100 روپے بتائی جس پر اس نے دوبارہ پوچھا تو ٹھیلے والے نے پھر بھی یہی قیمت بتائی۔
ہُو نامی ویلاگر نے اس قیمت پر کیلا خریدنے سے انکار کر دیا اور قیمت پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔
اس ویڈیو پر بھارت میں موجود لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے اور اپنے اپنے علاقوں میں کیلے کی قیمت بھی بتائی۔