• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ایف بی آر کی ٹیکس چوری کے خلاف مہم، سپر اسٹور اور میڈیکل اسٹور سیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر کی ٹیکس چوری کے خلاف مہم، سپر اسٹور اور میڈیکل اسٹور سیل۔ ریجنل ٹیکس آفس 1 کراچی نےپی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سپر اسٹور سیل کر دیا گیا، چیف کمشنر آر ٹی او 1 کے ترجمان طارق اسد کے مطابق مذکورہ اسٹور سے جاری کردہ رسیدوں پر ایف بی آر کا بار کوڈ اور لوگو نہیں ہے اور نہ ہی یہ رسیدیں ایف بی آر سسٹم میں قابل تصدیق ہیں جس پر پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے اسٹور کو سیل کیا گیا ،دریں اثنا آر ٹی او کراچی ون نے پیر کو صدر میں ایک اور میڈیکل اسٹور کو بھی سیل کر دیا ،چیف کمشنر آر ٹی او 1 کے ترجمان طارق اسد کے مطابق پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر میڈیکل اسٹور کو سیل کیا گیا ہے ،میڈیکل اسٹور والا نوٹس کے باوجود پی او ایس سے منسلک نہیں ہوا،جس پر سیلز ٹیکس قوانین کے رول 150 زید ای او کے تحت کاروائی کی گئی،طارق اسد کے مطابق میڈیکل اسٹور انتظامیہ عوام سے تو سیلز ٹیکس وصول کر رہے ہیں لیکن اسے قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا جاتا ۔
اہم خبریں سے مزید