• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو بہتر بنانے کیلئے ایڈوانس سٹاک رجسٹر سسٹم لانچ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں کے تسلسل میں ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو بہتر بنانے اور محصولات میں اضافہ کرنے کے لئے ایف بی آر نے انفارمیشن سینٹر 2.0پلیٹ فارم سے ایڈوانس سٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا ہے،ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر سے شفافیت بڑھے گی، انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔ یہ جدید ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر ٹیکس افسران کو رئیل ٹائم میں رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک مکمل رسائی فراہم کرتا ہے جس سے شفافیت بڑھے گی اور انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انفارمیشن سینٹر 2.0میں دستیاب سٹاک رجسٹر ایک جدید مینجمنٹ انفارمیشن اور رپورٹنگ سسٹم کے طور پر کام کرے گا جس سے ٹیکس افسران آسانی سے تفصیلی سٹاک ڈیٹا حاصل کر سکیں گے تاکہ ٹیکس کا درست تخمینہ لگا کر ٹیکس چوری کے خطرات کو کم کیا جاسکے۔

ملک بھر سے سے مزید