• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیما حیدر کے پاکستانی شوہر غلام حیدر کا بھارتی وزیر خارجہ کے نام ویڈیو پیغام

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی شہری سے شادی کرنے والی سیما حیدر کے پاکستانی شوہر غلام حیدرنے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے،جس میں جے شنکر سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔ غلام حیدر نے جے شنکر سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں ان کے بچوں سے ملوا دیں ۔ویڈیو پیغام میں غلام حیدر نے دعویٰ کیا کہ ان کا کیس گزشتہ ایک سال سے عدالت میں زیرسماعت ہے۔ سال 2023 سے انہوں نے اپنے بچوں کو نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے انصاف دلانے کی اپیل کرتا ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیما زبردستی اپنے بچوں کے نام اور مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔غلام حیدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان کے ممتاز وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن انصار برنی کی مدد سے 2023 کے آخر سے اپنے بچوں کی تحویل حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔غلام حیدر نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک بھارتی وکیل علی مومن کو مقرر کیا ہے اوربھارتی عدالتوں میں قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے پاور آف اٹارنی بھی بھیج دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید