امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو چیلنج کرنے پر متفقہ فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی آئین کی آزادی اظہار رائے سے متعلق پہلی ترمیم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال کانگریس نے ٹک ٹاک پر پابندی کا قانون 2 تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا، ٹک ٹاک ایپ نے امریکا میں فروخت اور بندش کا قانون چیلنج کیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہو جائے گا۔