کراچی(اسٹاف رپورٹر)32ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں اتوار کو خواتین کے 25میٹرز پسٹل میں نیوی کی راسم گل نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔آرمی کے کشمالہ طارق نے چاندی اور نیوی کی رابعہ کبیر نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔پاکستان نیوی شوٹنگ رینج میں مردوں کے 50میٹر پسٹل میں آرمی کے کلیم اللہ نے سونے،نیوی کے شاہ رخ نے چاندی اور پی اے ایف کے محمد انور نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ نیوی نے 22 میڈلز کے ساتھ برتری برقرار رکھی ہے ۔