کراچی (اسٹاف رپورٹر) ساجد خان نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی 50 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی اپنا نام ریکارڈ بک میں شامل کرالیا۔ ان کا 50واں شکار ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ بنے۔ وہ 11 ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کرکے تیز ترین 50ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں ۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے صرف نو میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ اس فہرست میں وقار یونس، شبیر احمد، محمد آصف اور محمد عباس دوسرے نمبر پر ہیں۔ علاوہ ازیں محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے ایک سو شکار مکمل کرلئے۔