کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ 50 وکٹیں مکمل ہونے کی خوشی ہے لیکن سب سے زیادہ خوشی پاکستان کی جیت کی ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی ٹیم کے کام آئی یہ ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے۔ پوری ٹیم نے محنت کرکے کامیابی دلوائی ہے۔ اس کا کریڈٹ پوری ٹیم کا جاتا ہے۔ ساتھی اسپنر نعمان علی نے کہا کہ کوشش کی کہ اپنے ایریاز میں بولنگ کروں اور اس میں کامیابی ملی۔ کنڈیشنز سپورٹ کر رہی تھیں۔ نئی گیند کے ساتھ بولنگ پر کام کیا ہے، بولنگ کرکے بہت مزا آیا۔ میں نے کچھ اسپیشل نہیں کیا۔ ابرار احمد کا کہنا ہے کہ نعمان اور ساجد نے بہت اچھی بولنگ کی تھی تو میرے دوست مجھے میمز بھیج رہے تھے کہ آپ بھی تو کھیلنے آئے ہو۔