کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم کا اعلان کر تے ہوئےکپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی اور شریاس ایئر سمیت دیگر کو ٹیم شامل کیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمر ابھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، رشبھ پنت اور رویندرہ جدیجہ کو بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔جسپریت بمرا،انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، انگلینڈ کے خلاف ان کی جگہ حشت رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دریں اثنا اجیت اگارکر کے مطابق بمرا کے پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے کا امکان نہیں۔