کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت ساحل پر تین روزہ سندھ بیچ گیمز شروع ہوگئے، جمعے کوصوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر نے افتتاح کیا، گیمز میں 500 کھلاڑیوں حصہ لے رہے ہیں۔ گیمز میں باکسنگ، تھرو بال، ہینڈ بال، والی بال، کبڈی، سوکر، کراٹے، بیڈ منٹن اور دیگر گیمز کے مقابلے ہونگے۔ اس موقع پر سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ نیشنل گیمز کی میزبانی سندھ کے پاس ہے، جس کی شاندار انداز میں تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔