کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر دونوں ٹیموں نے 647 رنز بنائے، یہ ایشیا میں تیسرا کم ترین ٹوٹل ہے ، جب میچ میں تمام 40 وکٹیں گری۔ دریں اثنا ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے مشکل پچ تیار کروائی۔ ہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کریں گے، ملتان کی پچ بہت مشکل تھی۔ اتوار کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پہلی اننگز میں ہم مزید بہتر بولنگ کرسکتے تھے ، جومل واریکن نے بہت اچھی بولنگ کی ۔ امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں اسی طرح کی بولنگ کرکے ہمیں کم بیک کرائیں گے۔ شائقین کرکٹ نے ہمیں بھی سپورٹ کیا۔