• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سیاسی انتقام ہے، پی ٹی آئی فرانس

پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پی ٹی آئی فرانس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی کیخلاف عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس فیصلہ صرف سیاسی انتقام ہے ۔ پی ٹی آئی یورپ کے سینئر راہنما یاسر قدیر کی نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ کرپشن کہاں ہوئی ہے؟ یہ صرف عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر جھوٹ بولا جا رہا ہے ورنہ 190 ملین پاؤنڈ تو آج بھی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ہیں ، پاکستانی بچوں کو سیرت النبی ﷺ کی مفت تعلیم دینے کے لئے القادر یونیورسٹی بنانے عمران خان کو سزا دی گئی ہے ۔انہوں فرانس میں عمران خان کی سزا پر ن لیگ کے چند نادان دوست جو آج خوشیاں منا رہے ہیں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن پر پوری پوری کتابیں لکھی ہوئی ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید