• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القادر یونیورسٹی بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے 190 ملین پاونڈز سے متعلق برطانوی عدالت کہتی ہے یہ دوطرفہ معاہدہ ہے اس میں حکومت پاکستان کا عمل دخل نہیں ہم ایک دو روز میں فیصلہ چیلنج کرینگے سیاسی حوالے سے ہم ہر سطح پر مذاکرات کر رہے ہیں،پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا 190 ملین پاونڈز کو بنیاد بنا کر حکومت کی جانب سے بڑی یلغار ہوئی، ملیرمیں قیمتی زمین مفت دی گئی برطانوی حکومت نے کہا یہ رقم مشکوک ہے یہ خاندان برطانیہ میں رہے نہ انکی رقم چاہئے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نے کہا پیسے ریاست پاکستان کو دئیے جائینگے۔
ملک بھر سے سے مزید