کوئٹہ( پ ر ) پشتونخوا لائرز فورم کے جاری بیان میں سینئر وکیل نعمت اچکزئی کے گھر پر پولیس کے ناروا چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ نعمت اچکزئی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے بھائی کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیکر حبس بیجامیں رکھا ۔ بیان میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ نعمت اچکزئی ایک سینئر وکیل ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں پولیس کا چھاپہ مارا ،بھائی کو گرفتار کرنا ، چادر وچار دیواری کی تقدس کو پامال کرنا دراصل یہ سب فارم 47کی جعلی نام نہاد حکومت کی ایما پر ہورہا ہے۔ پشتونخوا لائرز فورم اس ناروا عمل کی نہ صرف مذمتی کرتی ہے بلکہ اسے انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوالائرز فورم اس معاملے کے خلاف ہر ممکن قانونی قدم اٹھائیں گی۔ فورم کے نمائندوں نے کہا کہ پولیس کا یہ عمل وکلاء کے حقوق پر حملہ ہے اور یہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ نعمت اچکزئی کے بھائی کو فوری طور پر رہا اور غیر قانونی چھاپے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔