ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کو بحال کردیا ہے ، اس کا اعلان پاکستان سرائیکی پارٹی کے چیئرمین محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ ، لائر ونگ کے صدر ملک محمد نعیم اقبال ایڈووکیٹ ، سیکریٹری جنرل ملک جاوید حسین چنڑ ایڈووکیٹ اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر احسان خان چنوانی نے ملتان پریس کلب میں پارٹی رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سرائیکی پارٹی کے نام سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ اور ملک اللہ نواز وینس اور دیگر نامزد عہدیداران سے گزار ش ہے کہ وہ آئندہ اپنی پارٹی سرگرمیاں اپنی پارٹی رجسٹریشن پاکستان سرائیکی پارٹی "ٹی" کے نام سے کریں۔