ملتان(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ملتان کی جانب سے کرپشن ڈے کے موقع پر ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن بشارت نبی نے کی اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف آواز بلندکرنا ہمارا دینی وقومی فریضہ ہے ریلی میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے تمام افسران و ملازمین نے شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ انٹی کرپشن ملتان کا عزم بدعنوانی کے خاتمے کا پیغام ہے عوام کا بدعنوانی سے متعلقہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ اینٹی کرپشن افسران کو مل سکتا ہے ۔