• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ قادیانت کا تعاقب کرتے رہیں گے‘اہلحدیث یوتھ فورس

ملتان( سٹاف رپورٹر)اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ سلمان اعظم نے کہا ہے کہ فتنہ قادیانت کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ختم نبوت کا منکر کذاب اور دجال ہے،پوری ملت اسلامیہ قادیانوں کے کفر پر متحد ہے تحفظ ختم نبوت کا معاملہ ہو یا دفاع پاکستان کا ان میں علما اہلحدیث کا کردار سب سے نمایاں نظر آتا ہے ہمارے اسلاف نے ہر دور میں ملکی بقاء و سلامتی اور ختم نبوت کے لیے بے مثال و لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان زیراہتمام تحفظ ختم نبوت سمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر مفتی عبدالرحمن قاری ہدایت اللہ رحمانی مولانا عبدالقیوم قاری نزاکت حسین مولانا عمران مولانا سمیع اللہ عبدالرحمن مدنی عمر فاروق عطاء الرحمن محمد سہیل نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید