• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر ملتان کا گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ادارے میں سپیشل بچوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات، تدریسی ماحول، اساتذہ کی کارکردگی اور نصابِ تعلیم کا جائزہ اور مختلف کلاس رومز، ٹیکنیکل لیبز اور تربیتی وارکشاپس کا معائنہ کیا اور بچوں کے لیے جاری ٹیکنیکل، اسکلز اور تربیتی کورسز کے متعلق ادارے کے حکام سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ادارے میں جاری غیر نصابی سرگرمیوں، بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما، بحالی پروگرامز اور تھراپی یونٹس کا بھی جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے ادارے میں دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سپیشل ایجوکیشن حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ملتان سے مزید