ملتان (سٹاف رپورٹر) ) ضلعی انتظامیہ نے ستھرا پنجاب مہم کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان نے علی الصبح ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لینڈفل سائٹ حبیبہ سیال کا دورہ کیا، جہاں انہیں ویسٹ ڈمپنگ، کولیکشن کے طریقہ کار، روزانہ جمع ہونے والے کوڑے کے وزن اور اس کی حتمی تلفی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عابد حسین بھٹی اور منیجر آپریشن انوار الحق بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی نے لینڈفل سائٹ پر جاری سرگرمیوں، مشینری کے استعمال، ڈسپوزل کے مراحل اور ملازمین کی ڈیوٹی روٹیشن کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مرکزی مقامات، مارکیٹوں اور گلی محلوں میں ڈسٹ بینز اور ویسٹ کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔