ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس مسعود عابد نقوی نے طلب کرنے کے باوجود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خانیوال کی عدم حاضری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو طلب کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اے ڈی سی ار خانیوال سے رابطہ کر کے عدالتی احکامات بارے آگاہ کریں اور انہیں کہیں کہ وہ عدالت کے حکم پر19 دسمبر تک عمل درآمد کر کے عدالت کے سامنے خود پیش ہوں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی زرینہ بی بی کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ زرینہ کے حقیقی بھائیوں مختار احمد وغیرہ نے اسے وراثت نہیں دی جس پر اس نے سول کورٹ میاں چنوں میں مقدمہ دائر کیا جو اس کے حق میں ہوا بعد ازاں سیشن عدالت نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا جس کو انہوں نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا لیکن ہائی کورٹ نے بھی اس کے حق میں فیصلہ کیا اس فیصلے کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خانیوال کو عمل درآمد کی درخواست دی جس پر سات ماہ گزرنے کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہوا چنانچہ اسے دوبارہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنا پڑا جسٹس مسعود عابد نقوی نے دو ہفتے قبل اسے نوٹس جاری کیا مگر انہوں نے کوئی پروا نہ کی جس کا نوٹس لیتے ہوئے فاضل عدالت نے انہیں 15 روز میں ادا کیا احکامات پر درآمد کرنے ہیں کہ بعد عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔