ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ مظفر آباد کے علاقے ٹریفک حادثہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔بائیس ویلر ٹرالر جو نجی کھاد کمپنی کا تھا جس پر کھاد لوڈ تھی غفلت و لاپرواہی سے چلاتے ہوئے روڑ پر کھڑے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سید حسنین ، لیاقت مسیح ، اسحاق احمد ،محمد طارق اور شفیق رسول زخمی ہوگئے اطلاع پر پولیس اور ریسکیو1122موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نشتر ٹو ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔