ملتان(سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پر گرفتار 5ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم محمد معین سے پسٹل، گلگشت پولیس نے ملزم شبیر سے پسٹل ،الپہ پولیس نے ملزم جنید سے پسٹل دوگولیاں ،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم ارشد سے پسٹل جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عادل سے پسٹل دوگولیاں برآمد کر لیے پولیس نے گزشتہ روز ان ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔