پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اپنے شوہر، اداکار اور پروڈیوسر سعود کی بہترین عادتیں بتائی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں معروف میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے شوہر کے ہمراہ شرکت کی۔
اس دوران شوہر کی بہترین عادتوں سے متعلق اداکارہ سے سوال پوچھا گیا۔
اداکار سعود نے ہنستے ہوئے کہا کہ میری بہترین عادتوں پر آپ کو دو شو کرنے پڑ جائیں گے۔
بعد ازاں سوال کے جواب میں جویریہ سعود نے کہا کہ سعود کی بہترین کوالٹی یہ ہے کہ یہ اپنی فیملی کو فوقیت اور توجہ دینے والے انسان ہیں، اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں اور ادھر ادھر منہ نہیں مارتے۔
جویریہ سعود کے اس جواب پر شو میں موجود سب شرکاء قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔
یاد رہے کہ اداکارہ جویریہ سعود اکثر اوقات ہی مارننگ شوز میں انٹرویوز دیتی نظر آتی ہیں۔
انہوں نے متعدد بار مشہور گانوں اور ڈراموں سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ میری جانب سے لکھے گئے کئی ڈراموں اور او ایس ٹی سانگز کا مجھے کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔