ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ چہلیک کے علاقے نوجوان کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی لہولہان حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ۔پولیس کو محمد اصغر نے اطلاع دی کہ میرا بیٹا محمد شہباز موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہاتھا کہ کمشنر آفس والی گلی کے قریب پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے لہولہان ہوگیا جسے زخمی حالت میں علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم پتنگ باز ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔