کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گارڈن سے اغوا ہونے والے دونوں بچوں کا سراغ نہیں مل سکا ،اورنگی اور سرسید سے لاپتہ دو بچے مل گئے۔تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کی حدود سے 14 جنوری کو اغوا ہونے والے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا کو بازیاب نہیں کروایا جاسکا ہے۔گذشتہ دنوں ڈی آئی جی ساؤتھ نے بچوں کی بازیابی کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی۔دوسری جانب اورنگی ٹاؤن فرنٹئیر کالونی سے 14 سالہ مبشر آگرہ تاج کالونی سے مل گیا ہے۔اہلخانہ کے مطابق نامعلوم نمبر سے فون آیا تھا کہ اپ کا بچہ اگرہ تاج کالونی میں ہے۔ جب ہم مذکورہ مقام پر پہنچے تو وہاں مبشر موجود تھا۔پولیس کے مطابق 14 سالہ بچے مبشر کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ بچے کے بیان کے بعد تفصیلات سامنے آئیں گی۔ بچہ کیسے لاپتہ ہوا اور کون اسے لے کر گیا اس حوالے سے تحقیقات کی جار ہی ہیں۔