اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) سی ٹی ڈی نے غیر ملکیوں کی چیکنگ تیز کر دی اورغیر قانونی طور پر رہائش پذیر 40افغانیوںکو حراست میں لے لیا گیا ۔ یہ افغانی شہری پاکستان میں قیام اور داخلے کے حوالے سے کوئی دستاویزات پیش کرنے سے قاصر رہے ۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر قائم کی گئی سی ٹی ڈی ٹیم میں سپیشل برانچ،ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیور و کے اہلکار شامل تھے ۔