لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کراچی میں جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم اور احساس ترین صوبہ ہے ،وفاق میں سرکاری حکومتی قیادت، پالیسی ساز اور ریاستی اداروں نے بلوچستان کے لیے درست سمت میں حکمت عملی نہیں بنائی ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی سیاسی قیادت کو خاص ماحول میں سزاؤں کے فیصلے کبھی بھی عزت نہیں پاتے ۔