لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے ماحول پر ایک انتہا پسند تنظیم اثر انداز ہو رہی ہے۔آج بھی جامعہ کے ہاسٹلز پر غیر طلباء عناصر قابض ہیں اور وہسٹوڈنٹ یونین کی بحالی کیلیے سرگرم طلبا کی فعالیت دیکھ کر گھبرا کر تشدد پر اتر آئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پارٹی رہنماوں فیصل میر،راحیل کامران چیمہ،عائشہ نواز چودھری،احسن رضوی،شاہد عباس،ذیشان شامی، سبط حسن،مہتاب سومرو،منصور کٹاریہ,زخمی طلباءمحسن گجر،آفاق سومرو،عثمان گجر کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔