لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست نمٹا تے ہوئے قرار دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میں اساتذہ کی براہ راست تقرریاں اور تبادلے کے احکامات نہ صرف غیر قانونی بلکہ اختیار سے تجاوز ہیں، جیسا کہ کنگ ایڈورڈ کے ایکٹ میں ان تقرریوں کو سنڈکیٹ کی منظور ی سے مشروط کیا گیا ہے،عدالت نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں ماضی میں کی گئی تقرریوں اور تبادلوں کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا مسترد کردی، چیئرمین شعبہ بائیو کیمسٹری کنگ ایڈورڈ ڈاکٹر نقشب چوہدری نے اساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں بارے حکومتی اختیار کو چیلنج کیا تھا۔